جماعت اسلامی بنگلادیش کا غیر سرکاری انتخابی نتائج پر تحفظات کا اظہار

Date:

جماعت اسلامی بنگلادیش نے 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

جماعت کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر جاری بیان میں ووٹرز کی مثبت اور پُرامن شرکت کو سراہا گیا، تاہم کہا گیا کہ نتائج کے اجراء کے طریقہ کار میں کئی ابہام پائے جاتے ہیں۔

بیان کے مطابق 11 جماعتی اتحاد کے متعدد امیدوار معمولی اور مشکوک فرق سے ناکام قرار پائے۔ مزید کہا گیا کہ غیر سرکاری نتائج میں بار بار تضادات سامنے آئے،

الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر ٹرن آؤٹ کا تناسب جاری نہیں کیا گیا، جبکہ انتظامیہ کے بعض عناصر کی جانب سے ایک بڑی جماعت کی حمایت کے آثار بھی دیکھے گئے۔

جماعت اسلامی نے عوام سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے اور 11 جماعتی اتحاد کے آئندہ لائحہ عمل کا انتظار کرنے کی اپیل کی ہے، ساتھ ہی اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ بنگلادیش کے لیے ان کی سیاسی جدوجہد جاری رہے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

جوہری حملہ اسرائیل کو نہیں بچائے گا بلکہ اس کا خاتمہ کر دے گا، چینی ماہر وکٹر گاؤ کا انتباہ

چینی ماہرِ بین الاقوامی امور وکٹر گاؤ نے خبردار...

سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی،8خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان میں افغانستان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز...

خیبرپختونخوا میں 4 روزہ تعلیمی ہفتے کا نفاذ، پنجاب میں نوٹیفکیشنز مسترد

خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں ہفتے میں 4 روزہ...

آبنائے ہرمز کھلنے تک ایران پر حملے جاری رہیں گے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر...