پاک بحریہ کا جدید جنگی جہاز ’’پی این ایس خیبر‘‘ کا ترکیہ میں پہلا دورہ، مشترکہ بحری مشقیں اور گشت میں شرکت

Date:

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ کا نیا اور جدید ترین جنگی جہاز پی این ایس خیبر اپنے پہلے سفری مشن کے دوران ترکیہ سے پاکستان واپسی پر اکساز نیول بیس پہنچا، جہاں اس نے ترک بحریہ کے ساتھ دو طرفہ بحری مشق مشق تورگُت رئیس سیزدہم اور مشترکہ گشت میں حصہ لیا۔

اکساز نیول بیس پر قیام کے دوران پی این ایس خیبر کے کمانڈنگ آفیسر نے ترک سدرن سی ایریا کمانڈر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ بحری تعاون کو مزید فروغ دینے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بعد ازاں ترک سدرن سی ایریا کمانڈر اور اکساز نیول بیس کے کمانڈر سمیت ترک بحری افسران نے پی این ایس خیبر کا دورہ کیا اور جہاز کی پیشہ ورانہ تیاریوں کو سراہا۔

بندرگاہ کے دورے کے بعد پی این ایس خیبر نے ترک بحریہ کے جہاز ٹی سی جی ہیبیلی آدا اور ترک نیول فورسز کے SH-70 ہیلی کاپٹر کے ساتھ مشترکہ مشق میں حصہ لیا۔ مشق کے دوران مختلف سمندری آپریشنز کی مشقیں کی گئیں تاکہ باہمی ہم آہنگی اور آپریشنل صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

مشق کے اختتام پر دونوں بحری جہازوں نے مشرقی بحیرہ روم میں مشترکہ اور مربوط گشت (CORPAT) بھی انجام دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق تورگُت رئیس-XIII اور مشترکہ گشت کا کامیاب انعقاد پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری اور برادرانہ تعلقات کا واضح مظہر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

جماعت اسلامی بنگلادیش کا غیر سرکاری انتخابی نتائج پر تحفظات کا اظہار

جماعت اسلامی بنگلادیش نے 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات کے...