ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: زمبابوے کا بڑا اپ سیٹ، آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست

Date:

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں زمبابوے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سابق عالمی چیمپئن آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو 23 رنز سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کر دیا۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز اسکور کیے اور آسٹریلیا کو 170 رنز کا ہدف دیا۔

برین بینیٹ نے 64 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ تادیونشے مرومانی اور ریان برل نے 35، 35 رنز بنائے۔ سکندر رضا نے بھی 25 رنز کا اضافہ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 146 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ میٹ رنشا 65 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ گلین میکسویل نے 31 رنز بنائے، تاہم دیگر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

زمبابوے کی جانب سے مزاربانی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اب تک ایران پر 800 سے زائد حملے کیے،4 ہزار اہداف کو نشانہ بنایا: اسرائیلی فوج

اسرائیلی دفاعی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران...

ایران جنگ سے نکلنے کے حوالے ٹرمپ کا اعلان،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ  کی جانب سے ایران جنگ...

آئی ایم ایف کیساتھ پیٹرولیم لیوی کا معاملہ اٹھایا جائے، وزیراعظم کی وزارت خزانہ کو ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے بڑھتی ہوئی عالمی پیٹرولیم قیمتوں...

خوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں...