پی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحاد کے احتجاج کے پیش نظر ریڈ زون سیل، سکیورٹی سخت

Date:

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن اتحاد کی جانب سے احتجاج کے اعلان کے بعد وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق احتجاج کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی دروازے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ عمارت کے اندر اور باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے قیدی وین اور بکتر بند گاڑیاں بھی پہنچا دی گئی ہیں۔

ریڈیو پاکستان چوک سے شاہراہ دستور کو مکمل بند کر دیا گیا ہے اور پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے۔ پولیس حکام کے مطابق کسی بھی شہری یا رکن اسمبلی کو پارلیمنٹ کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ اس دوران پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اقبال آفریدی اور عمیر نیازی کو ریڈیو پاکستان چوک پر روک دیا گیا۔

پارلیمنٹ جانے سے روکنے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی فتح اللہ خان کی پولیس سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔ فتح اللہ خان نے الزام عائد کیا کہ پولیس اہلکاروں نے ان کے گارڈ کو تھپڑ مارا۔

صورتحال کے پیش نظر علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے جبکہ سکیورٹی ادارے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اب تک ایران پر 800 سے زائد حملے کیے،4 ہزار اہداف کو نشانہ بنایا: اسرائیلی فوج

اسرائیلی دفاعی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران...

ایران جنگ سے نکلنے کے حوالے ٹرمپ کا اعلان،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ  کی جانب سے ایران جنگ...

آئی ایم ایف کیساتھ پیٹرولیم لیوی کا معاملہ اٹھایا جائے، وزیراعظم کی وزارت خزانہ کو ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے بڑھتی ہوئی عالمی پیٹرولیم قیمتوں...

خوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں...