وزیراعظم نے 38 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کردیا۔

Date:

وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ تقریب کے دوران سیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال رمضان پیکج کی رقم بڑھا کر 13 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد مستحق افراد کو باعزت اور شفاف انداز میں مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ برس 2025 میں رمضان پیکج کے تحت فی خاندان 5 ہزار روپے دیے گئے تھے، جبکہ اس سال امدادی رقم مستحقین کو براہِ راست بینکوں کے ذریعے منتقل کی جائے گی تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق 38 ارب روپے کے اس پیکج کی نگرانی وزرا پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی کرے گی، جبکہ وزیراعظم خود بھی اس عمل کی براہِ راست نگرانی کریں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ سال رمضان کے دوران 20 ارب روپے مختص کیے گئے تھے اور ڈیجیٹل نظام کے ذریعے مستحقین تک امداد پہنچائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اس سال پیکج کا حجم بڑھا کر 38 ارب روپے کر دیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند خاندانوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں امدادی رقم شفاف اور جدید نظام کے تحت تقسیم کی جائے گی، اور ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان کی منفرد اسٹریٹیجک حیثیت وسطی ایشیا کی اقتصادی ترقی کا محور

پاکستان نے اپنے منفرد جغرافیائی محل وقوع کی بدولت...

آئی ایم ایف: پاکستان کے بجلی کے ٹیرف میں ممکنہ تبدیلیوں پر بات چیت جاری

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے تصدیق کی...

امریکہ میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں بھارتی اہلکار ملوث، ہوشربا انکشاف

امریکہ میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل...

اڈیالہ جیل میں قیدبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلیفونک گفتگو کراوادی گئی

اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم  کی ان کے...