عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے ساتھ بجلی کے مجوزہ ٹیرف میں ممکنہ ردوبدل کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے آئی ایم ایف حکام نے بتایا کہ مذاکرات میں اس بات کو یقینی بنانے پر غور کیا جا رہا ہے کہ ٹیرف میں ممکنہ اضافہ متوسط اور کم آمدنی والے صارفین پر اضافی بوجھ نہ ڈالے۔
آئی ایم ایف حکام کے مطابق مذاکرات کے دوران یہ بھی دیکھا جائے گا کہ مجوزہ ٹیرف ترامیم حکومت کے سابقہ وعدوں اور معاشی اصولوں سے مطابقت رکھتی ہیں یا نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجوزہ ٹیرف تبدیلیوں کے ممکنہ اثرات پر مہنگائی اور مجموعی معاشی استحکام کے حوالے سے بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔


