بنگلادیش کے حالیہ عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے اراکینِ پارلیمنٹ نے آج حلف اٹھا لیا

Date:

بنگلادیش کے حالیہ عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے اراکینِ پارلیمنٹ نے آج حلف اٹھا لیا۔12 فروری 2026 کو منعقد ہونے والے انتخابات میں بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) 209 نشستیں جیت کر سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری، جبکہ جماعت اسلامی بنگلادیش اور اس کے اتحادیوں نے 77 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

نومنتخب اراکین سے حلف الیکشن کمیشن آف بنگلادیش کے چیف الیکشن کمشنر نے لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں متوقع وزیراعظم طارق رحمان اور امیر جماعت اسلامی شفیق الرحمان بھی شامل تھے۔

ادھر وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت پاکستانی وفد بھی ڈھاکا میں موجود ہے، جو طارق رحمان کی متوقع تقریبِ حلف برداری میں شرکت کرے گا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق نئی حکومت کے قیام کے بعد خطے میں سفارتی روابط کے نئے امکانات پیدا ہونے کی توقع ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

جوہری حملہ اسرائیل کو نہیں بچائے گا بلکہ اس کا خاتمہ کر دے گا، چینی ماہر وکٹر گاؤ کا انتباہ

چینی ماہرِ بین الاقوامی امور وکٹر گاؤ نے خبردار...

سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی،8خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان میں افغانستان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز...

خیبرپختونخوا میں 4 روزہ تعلیمی ہفتے کا نفاذ، پنجاب میں نوٹیفکیشنز مسترد

خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں ہفتے میں 4 روزہ...

آبنائے ہرمز کھلنے تک ایران پر حملے جاری رہیں گے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر...