ہائر ایجوکیشن کمیشن میں اعلیٰ سطحی تقرریوں کا اعلان

Date:

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے اعلیٰ عہدوں پر تقرریوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ نئے چیئرمین ڈاکٹر نیاز احمد نے وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی ہدایت پر پالیسی سازی، معیارِ تعلیم، تحقیق اور انتظامی قیادت کو مضبوط بنانے کے لیے اہم عہدوں کو مشتہر کیا ہے۔

ایچ ای سی کے اعلامیے کے مطابق اسٹریٹجک پلاننگ، کوالٹی اشورنس اور ریسرچ، ڈیویلپمنٹ و انوویشن کے ارکان کی تقرری دو سالہ معاہدے پر کی جائے گی، جس میں توسیع کی گنجائش بھی موجود ہوگی۔ ان تمام عہدوں کے لیے ماہانہ تنخواہ 9 لاکھ 50 ہزار روپے (تمام مراعات سمیت) مقرر کی گئی ہے اور ہر کیٹیگری میں ایک ایک آسامی مختص ہے۔

اسٹریٹجک پلاننگ اور کوالٹی اشورنس کے ارکان کی تعیناتی اسلام آباد اور پنجاب میں ہوگی، جبکہ ریسرچ، ڈیویلپمنٹ و انوویشن کے رکن کی تعیناتی کراچی میں کی جائے گی۔ امیدواروں کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 62 سال مقرر کی گئی ہے۔

اہلیت کے معیار کے مطابق امیدوار کے پاس کسی بھی شعبے میں پی ایچ ڈی ڈگری اور کم از کم 20 سال کا نمایاں تجربہ ہونا لازمی ہے۔ اس کے ساتھ اعلیٰ تعلیمی اداروں یا سرکاری و نجی شعبے میں قیادت، پالیسی سازی، اسٹریٹجک پلاننگ، پروگرام مینجمنٹ اور گورننس کا تجربہ بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔

ایچ ای سی نے نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن (ناہے) کے لیے منیجنگ ڈائریکٹر کی اسامی بھی مشتہر کی ہے۔ یہ عہدہ بھی دو سالہ معاہدے پر ہوگا اور اس کے لیے بھی ماہانہ تنخواہ 9 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس عہدے کے لیے تعلیمی قیادت، ادارہ جاتی ترقی، انسانی وسائل کی تربیت، گورننس، ڈیجیٹل لرننگ، بین الاقوامی تعاون اور تعلیمی اصلاحات میں وسیع تجربہ رکھنے والے امیدوار اہل ہوں گے۔

علاوہ ازیں اکیڈمکس کے رکن کی ایک مستقل اسامی (بی پی ایس-22) بھی مشتہر کی گئی ہے، جس کے لیے عمر کی حد 45 سے 55 سال مقرر ہے۔ امیدوار کے پاس پی ایچ ڈی ڈگری اور کم از کم 22 سال کا تدریسی، تحقیقی یا انتظامی تجربہ ہونا ضروری ہوگا۔ اس اسامی کا کوٹہ پنجاب کے لیے مختص ہے۔

ایچ ای سی کے مطابق درخواستیں صرف آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں اور آخری تاریخ 16 مارچ 2026 مقرر کی گئی ہے۔ مقررہ تاریخ کے بعد یا نامکمل درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

صرف اہل امیدواروں کو انٹرویو کے لیے طلب کیا جائے گا جبکہ سرکاری ملازمین کو مناسب چینل کے ذریعے درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ٹرمپ انتظامیہ کا غزہ میں فوجی اڈہ بنانے کا منصوبہ،کتنے رقبے پر مشتمل ہوگا؟بڑا انکشاف

 برطانوی اخبار دی گارڈین کی ایک رپورٹ کے مطابق...

صدر آصف علی زرداری کا سولجر بازار واقعے پر اظہارِ افسوس، فوری اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کراچی...

شہباز شریف مارچ کے دوسرے ہفتے روس کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف مارچ کے دوسرے...

برطانیہ میں شہزادہ اینڈریو گرفتار، بدعنوانی کے الزامات پر تحقیقات شروع

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کے بھائی شہزادہ اینڈریو...