سرحد پار سے امن و امان کو خطرات لاحق رہے توافغانستان میں فضائی کارروائی کرسکتے ہیں ،خواجہ آصف

Date:

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر سرحد پار سے امن و امان کو خطرات لاحق رہے تو پاکستان افغانستان میں نئی فضائی کارروائی سے گریز نہیں کرے گا۔

غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وزیر دفاع نے ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے کابل میں قائم طالبان حکومت اور بھارت کی مبینہ ملی بھگت سے جاری ’پراکسی جنگ‘ کا شاخسانہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک کابل کی جانب سے امن کی ٹھوس اور قابلِ اعتماد ضمانت فراہم نہیں کی جاتی، پاکستان اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا، جن میں فضائی کارروائی بھی شامل ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی حکومت کا مؤقف ہے کہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو افغانستان میں موجود طالبان حکومت کی سرپرستی حاصل ہے اور یہی عناصر ملک میں بڑی شدت پسند کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

شہباز شریف مارچ کے دوسرے ہفتے روس کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف مارچ کے دوسرے...

ہائر ایجوکیشن کمیشن میں اعلیٰ سطحی تقرریوں کا اعلان

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے اعلیٰ عہدوں...

برطانیہ میں شہزادہ اینڈریو گرفتار، بدعنوانی کے الزامات پر تحقیقات شروع

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کے بھائی شہزادہ اینڈریو...