صدر آصف علی زرداری کا سولجر بازار واقعے پر اظہارِ افسوس، فوری اقدامات کی ہدایت

Date:

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کراچی کے علاقے سولجر بازار میں عمارت منہدم ہونے کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے متعلقہ اداروں کو ریسکیو آپریشن کی فوری اور مؤثر انجام دہی یقینی بنانے کا حکم دیا تاکہ ملبے تلے دبے افراد کو جلد از جلد نکالا جا سکے۔

صدر نے سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ عمارتوں کی باقاعدہ جانچ پڑتال، گیس سلنڈرز کے محفوظ استعمال اور بلڈنگ کوڈز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت واقعے کی ہر پہلو سے شفاف انکوائری کرے اور ذمہ داران کا تعین کر کے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائے، تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 بیلسٹک اور ایک کروز میزائل کو تباہ کر دیا، متحدہ عرب امارات کا دعویٰ

ابوظبی:  متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے دعویٰ...

ٹرمپ کا ایران کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، عالمی مبصرین کا حیرت اور تشویش کا اظہار

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کےخلاف...

ہماری استقامت اور مزاحمت نے ٹرمپ کو پاگل پن کے دہانے تک پہنچا دیا، ایران

تہران: ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ...

معاہدہ نہیں کیا تو ایران کے تیل پر قبضے کے منصوبے پر غور کر رہا ہوں، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ...