پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی مستعفی،جاتے جاتےکپتان عماد بٹ پر دو سالہ پابندی بھی عائد کردی

Date:

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق بگٹی نے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر دو سال کی پابندی عائد کرنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق بگٹی نے بتایا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عماد بٹ دو سال تک ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سطح پر کسی بھی مقابلے میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

آسٹریلیا میں قومی ٹیم کے دورے کے دوران مبینہ بدانتظامی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے مطالبہ کیا کہ ایک اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے جو پرولیگ کے دوران ہونے والی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرے اور ذمہ داران کا تعین کرکے کارروائی کرے۔

طارق بگٹی نے الزام عائد کیا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی جانب سے فنڈز کی بروقت فراہمی نہ ہونے کے باعث دورۂ آسٹریلیا میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

ان کے مطابق ہوٹل بکنگ کی ادائیگی وقت پر نہ ہونے سے انتظامی مشکلات پیدا ہوئیں اور پی ایچ ایف کے پاس محدود وسائل تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود پی ایس بی گئے اور فنڈز کی جلد فراہمی کی درخواست کی مگر انہیں دو ماہ کا وقت بتایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کا شیڈول رانا مجاہد نے اسپورٹس بورڈ کے سامنے پیش کیا تھا اور آئندہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں قومی ٹیم بہتر کارکردگی دکھائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ہاکی ٹیم کی عالمی درجہ بندی 18ویں سے بہتر ہو کر 13ویں پوزیشن پر آگئی ہے، جو ایک اہم کامیابی ہے۔

انہوں نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا اور بتایا کہ وزیراعظم نے ہاکی کی ترقی کے لیے 25 کروڑ روپے جاری کیے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے انکوائری مکمل کر لی ہے اور تین رکنی کمیٹی کی رپورٹ وزیر اعظم آفس کو ارسال کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں متعدد مالی معاملات کا ذکر کیا گیا ہے اور ابتدائی طور پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

صدر آصف علی زرداری کا سولجر بازار واقعے پر اظہارِ افسوس، فوری اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کراچی...

شہباز شریف مارچ کے دوسرے ہفتے روس کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف مارچ کے دوسرے...

ہائر ایجوکیشن کمیشن میں اعلیٰ سطحی تقرریوں کا اعلان

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے اعلیٰ عہدوں...

برطانیہ میں شہزادہ اینڈریو گرفتار، بدعنوانی کے الزامات پر تحقیقات شروع

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کے بھائی شہزادہ اینڈریو...