آئی ایم ایف کا پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف، وفد 25 فروری کو دورہ کرے گا

Date:

آئی ایم ایف  نے پاکستان کی معیشت میں حالیہ بہتری اور پالیسی اصلاحات کے مثبت نتائج کا اعتراف کیا ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن Julie Kozack نے بتایا کہ ادارے کا ایک وفد 25 فروری سے پاکستان کا دورہ کرے گا۔

اس دورے کے دوران وفد توسیعی فنڈ سہولت (E Extended Fund Facility – EFF) پروگرام کے تحت تیسرے جائزے جبکہ ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (RSF) کے دوسرے جائزے پر پاکستانی حکام سے مذاکرات کرے گا۔

جولی کوزیک نے کہا کہ ای ایف ایف پروگرام کے تحت اختیار کی گئی معاشی پالیسیوں سے پاکستان کی معیشت کو استحکام ملا ہے۔ ان کے مطابق مالی سال 2025 میں پاکستان کی مالی کارکردگی مضبوط رہی اور ملک نے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا 1.3 فیصد بنیادی مالیاتی سرپلس حاصل کیا، جو پروگرام کے طے شدہ اہداف کے مطابق ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح قابو میں رہی جبکہ مالی سال 2025 کے دوران پاکستان نے 14 برس بعد پہلی مرتبہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس بھی ریکارڈ کیا، جو بیرونی شعبے میں بہتری کی علامت ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کا مثبت بیان سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور مستقبل میں مالی استحکام کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہو سکتا ہے، تاہم پائیدار بہتری کے لیے اصلاحات کے تسلسل کو برقرار رکھنا ناگزیر ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران کو 10 دن کی مہلت، معاہدہ نہ ہوا تو نتائج سنگین ہوں گے: ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو...

مودی کا انتہا پسند ہندوتوا ایجنڈا ، بھارتی جامعات میں تعلیمی آزادی پر قدعن

نئی دہلی:  بھارت میں وزیرِاعظم مودی کی حکومت پر...

پاکستان میں دہشتگردی میں افغان سرزمین کے استعمال کے شواہد منظرِ عام پر

پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے حوالے سے...