شمالی وزیرستان کی کمسن فاسٹ بولر آئنہ وزیر سوشل میڈیا پر وائرل، پیشاور زلمی کا بڑا اعلان

Date:

میران شاہ: شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والی دس سالہ آئنہ وزیر نے اپنی شاندار فاسٹ بولنگ سے ملک بھر کی توجہ حاصل کر لی۔ مقامی کرکٹ میچ کے دوران ان کی برق رفتار اور کنٹرولڈ بولنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد کرکٹ شائقین کی جانب سے زبردست پذیرائی سامنے آئی۔

مداحوں اور کرکٹ حلقوں نے آئنہ کی قدرتی رفتار، لائن و لینتھ پر عبور اور پراعتماد انداز کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام اور اسپورٹس اداروں سے مطالبہ کیا کہ اس باصلاحیت بچی کی سرپرستی کی جائے اور اسے پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

عوامی دلچسپی میں اضافے کے بعد جاوید آٖفریدی، چیئرمین پشاور زلمی، نے آئنہ وزیر کی غیر معمولی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ انہیں آئندہ زلمی ویمن لیگ میں شامل کیا جائے گا۔

جاوید آفریدی نے مزید کہا کہ آئنہ کی کرکٹ ترقی کے لیے انہیں پیشہ ورانہ کوچنگ، مکمل کرکٹ سازوسامان اور معیاری تربیتی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ کم عمری میں ہی ان کی صلاحیتوں کو نکھارا جا سکے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ آئنہ وزیر کی یہ کامیابی قبائلی اضلاع میں خواتین کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک مثبت مثال ثابت ہوگی اور دیگر بچیوں کو بھی اپنے خواب پورے کرنے کا حوصلہ ملے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

صدر ٹرمپ کا خلائی مخلوق اور یو ایف اوز سے متعلق فائلیں جاری کرنے کا اعلان

ترجمان وائٹ ہاؤس، کیرولین لیویٹ نے سوشل میڈیا پر...

برطانیہ کا امریکا کو ایران کے خلاف کارروائی کیلئے فوجی اڈے دینے سے انکار

 برطانیہ نےایران کے خلاف کسی ممکنہ امریکی کارروائی کیلئے...

ایران کا اقوامِ متحدہ کو خط، امریکی کارروائی کی صورت میں بھرپور جواب کی وارننگ

 ایران نے امریکی جارحیت کے خدشات کے پیشِ نظر...

کوئی بھی ملک ایران کو یورینیم افزودگی کے حق سے محروم نہیں کر سکتا، محمد اسلامی

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد...