کوئی بھی ملک ایران کو یورینیم افزودگی کے حق سے محروم نہیں کر سکتا، محمد اسلامی

Date:

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک  ایران کو یورینیم افزودگی کے اس کے حق سے محروم نہیں کر سکتا۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنیوا میں ہونے والے مذاکرات کے بعد ایک بار پھر فوجی کارروائی کا عندیہ دیا

ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو کے مطابق اسلامی نے کہا، جوہری صنعت کی بنیاد افزودگی ہے۔ آپ جو بھی جوہری عمل کرنا چاہیں، اس کے لیے جوہری ایندھن درکار ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا، ایران کا جوہری پروگرام بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے قوانین کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے، اور کوئی بھی ملک ایران کو اس ٹیکنالوجی سے پرامن فائدہ اٹھانے کے حق سے محروم نہیں کر سکتا۔

 واضح رہے بدھ کے روز ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پیغام میں ایک بار پھر اشارہ دیا کہ امریکہ ایران پر حملہ کر سکتا ہے۔

واشنگٹن بارہا ایران سے زیرو اینرچمنٹ کا مطالبہ کرتا رہا ہے، تاہم وہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور خطے میں عسکریت پسند گروہوں کی حمایت جیسے معاملات پر بھی بات چیت چاہتا ہے۔ اسرائیل بھی ان نکات کو مذاکرات میں شامل کرنے پر زور دیتا رہا ہے۔

مغربی ممالک ایران پر جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کا الزام عائد کرتے ہیں۔ تاہم تہران ایسے کسی فوجی عزائم کی تردید کرتا ہے، لیکن شہری مقاصد کے لیے اس ٹیکنالوجی کے استعمال کے اپنے حق پر زور دیتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

شمالی وزیرستان کی کمسن فاسٹ بولر آئنہ وزیر سوشل میڈیا پر وائرل، پیشاور زلمی کا بڑا اعلان

میران شاہ: شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والی دس...

صدر ٹرمپ کا خلائی مخلوق اور یو ایف اوز سے متعلق فائلیں جاری کرنے کا اعلان

ترجمان وائٹ ہاؤس، کیرولین لیویٹ نے سوشل میڈیا پر...

برطانیہ کا امریکا کو ایران کے خلاف کارروائی کیلئے فوجی اڈے دینے سے انکار

 برطانیہ نےایران کے خلاف کسی ممکنہ امریکی کارروائی کیلئے...

ایران کا اقوامِ متحدہ کو خط، امریکی کارروائی کی صورت میں بھرپور جواب کی وارننگ

 ایران نے امریکی جارحیت کے خدشات کے پیشِ نظر...