روسی طیاروں کی ایران آمد پر سفیر کا وضاحتی بیان، دفاعی معاہدوں پر عملدرآمد جاری

Date:

روس میں تعینات ایرانی سفیر کاظم جلالی نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان گزشتہ چند برسوں میں طے پانے والے فوجی و دفاعی معاہدوں پر باقاعدہ عملدرآمد جاری ہے اور حالیہ سرگرمیاں انہی طے شدہ معاہدوں کا حصہ ہیں۔

اپنے بیان میں سفیر نے واضح کیا کہ روسی کارگو طیاروں، خصوصاً Ilyushin Il-76TD، کی ایران آمد کوئی نیا یا خفیہ اقدام نہیں بلکہ ماضی میں طے شدہ دفاعی معاہدوں کے تحت معمول کی پیش رفت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان پروازوں کو غیر معمولی یا سنسنی خیز رنگ دینا درست نہیں۔

کاظم جلالی نے مزید کہا کہ ایران کو درپیش سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے وہ بنیادی طور پر اپنی داخلی صلاحیتوں پر انحصار کرتا ہے، تاہم روس کے ساتھ دفاعی تعاون جاری، شفاف اور باہمی مفاد پر مبنی ہے۔ ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تعاون علاقائی استحکام کے تناظر میں ضروری سمجھا جاتا ہے۔

سفارتی حلقوں کے مطابق ایرانی سفیر کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث روس اور ایران کے دفاعی تعلقات عالمی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران کو 10 دن کی مہلت، معاہدہ نہ ہوا تو نتائج سنگین ہوں گے: ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو...

آئی ایم ایف کا پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف، وفد 25 فروری کو دورہ کرے گا

آئی ایم ایف  نے پاکستان کی معیشت میں حالیہ...

مودی کا انتہا پسند ہندوتوا ایجنڈا ، بھارتی جامعات میں تعلیمی آزادی پر قدعن

نئی دہلی:  بھارت میں وزیرِاعظم مودی کی حکومت پر...