سیالکوٹ میں زیرِ تعمیر کلاس کا شیڈ گرنے سے طالبہ جاں بحق، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا اعلان

Date:

سیالکوٹ کے علاقے بڈیانہ میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں زیرِ تعمیر کلاس روم کا شیڈ اچانک گرنے سے آٹھویں جماعت کی ایک طالبہ جاں بحق ہوگئی۔

مقامی پولیس کے مطابق طالبہ اسکول کے احاطے میں موجود تھی کہ اسی دوران زیرِ تعمیر کمرے کا لوہے کا شیڈ اس پر آ گرا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔ اسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

سی ای او ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ واقعے میں غفلت کے شواہد سامنے آئے ہیں اور ابتدائی تحقیقات کے بعد اسکول کے پرنسپل اور متعلقہ ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ذمہ داروں کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کیا جائے گا اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے جبکہ والدین اور شہریوں نے تعلیمی اداروں میں حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات کالعدم قرار

امریکی سپریم کورٹ نے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب...

مشرقِ وسطیٰ: ایک بار پھر آگ کے دہانے پر

تحریر: اشتیاق ہمدانی مشرقِ وسطیٰ ایک بار پھر خطرناک موڑ...

پنجاب حکومت کی نئی ٹرانسپورٹ پالیسی جاری، اعلیٰ افسران کے لیے گاڑیوں اور پیٹرول کی نئی حدیں مقرر

حکومتِ پنجاب نے سرکاری افسران کے لیے نئی ٹرانسپورٹ...

ایران پر محدود حملہ کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہوں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ...