اینٹی نارکوٹکس فورس کی بڑی کارروائی،اسلام آباد،راولپنڈی میں منشیات فروخت کرنے والا غیر ملکی نیٹ ورک گرفتار

Date:

وفاقی دارالحکومت اور جڑواں شہر میں منشیات فروشی کے خلاف بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں اینٹی نارکوٹکس فورس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ایک غیر ملکی منشیات نیٹ ورک کے سرغنہ سمیت دو کارندوں کو گرفتار کر لیا۔

اے این ایف حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ایک نائجیرین گروہ کو بے نقاب کیا گیا جو مبینہ طور پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں طلبہ کو کوکین اور آئس (میتھ ایمفیٹامین) فراہم کر رہا تھا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 860 گرام کوکین کیپسولز، کوکین پیکٹس اور میتھ ایمفیٹامین برآمد کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ گروہ کا سرغنہ بھی حراست میں ہے جبکہ منشیات کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اے این ایف کے مطابق اسلام آباد میں موجود اس نیٹ ورک کے دیگر ممکنہ ارکان کی گرفتاری کے لیے بھی تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے، جبکہ تعلیمی اداروں کے اطراف نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

ادھر حکام نے واضح کیا ہے کہ نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے ڈرگ فری اسلام آباد مہم پر بھرپور عملدرآمد جاری ہے اور شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

تہران میں حملے کے نتیجے میں یہودی عبادت گاہ مکمل طور پر تباہ

تہران: ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حملوں...

وائٹ ہاؤس کی وضاحت: ایران کے خلاف ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال پر غور نہیں ہو رہا

واشنگٹن: امریکی صدارتی دفتر وائٹ ہاؤس نے ایران کے...

ٹرمپ کی ایران کو سخت وارننگ، ڈیڈلائن تک معاہدہ نہ ہوا تو بڑے حملے کی دھمکی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت...

ہم جیت رہے ہیں، ایران نے پاکستان کو آگاہ کردیا، وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی اخبار دی وال اسٹریٹ جرنل  نے اپنی...