پاکستان کی افغانستان میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے نشانہ بنائے گئے

Date:

پاکستان نے افغانستان میں موجود دہشتگرد عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر 7 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ حکومتی اعلامیے کے مطابق یہ اقدام حالیہ دہشتگرد حملوں کے جواب میں کیا گیا۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں حالیہ خودکش حملوں میں افغانستان میں موجود دہشتگرد قیادت اور ان کے سہولت کار ملوث پائے گئے ہیں۔

بیان کے مطابق دہشتگردوں نے اسلام آباد کی ایک امام بارگاہ، باجوڑ اور بنوں میں حالیہ کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، فتنہ الخوارج اور ان کے اتحادی عناصر ملوث ہیں، جو افغانستان میں موجود قیادت کی ہدایات پر کارروائیاں کر رہے ہیں۔ اعلامیے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے پاس ان الزامات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

وزارتِ اطلاعات کے مطابق پاکستان نے متعدد بار افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سرزمین کو دہشتگرد تنظیموں اور پراکسی عناصر کے استعمال سے روکنے کے لیے مؤثر اور قابلِ تصدیق اقدامات کرے، تاہم اس سلسلے میں خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہو سکی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر دہشتگردوں کے 7 کیمپس اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ حکام کے مطابق یہ کارروائی مخصوص اہداف تک محدود تھی۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے، تاہم ملکی سلامتی اور عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

پاکستان نے افغان عبوری حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔

اعلامیے میں عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ افغان طالبان حکومت پر دباؤ ڈالے کہ وہ دوحہ معاہدے کے تحت کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد یقینی بنائے، تاکہ خطے اور دنیا میں امن و سلامتی کو فروغ دیا جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ممکنہ جنگ عالمی نظام کے خاتمے کا پیش خیمہ بن سکتی ہے،ایران کا انتباہ:

تہران: ایران سے منسوب ذرائع نے خبردار کیا ہے...

ایران کے حوالے سے سخت بیان، ٹرمپ ایرانی مؤقف پر شدیدحیران ہیں، اسٹیو وٹکوف کا انکشاف

واشنگٹن: مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف ...

افغانستان میں دہشتگرد ٹھکانوں پر پاکستان کی کارروائی، متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات

پکتیکا: افغانستان کے مختلف علاقوں میں پاکستان کی جانب...

امریکا ایران کشیدگی،آبنائے ہرمز میں ایرانی بحری میزائل کا کامیاب تجربہ

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ...