ایران کے حوالے سے سخت بیان، ٹرمپ ایرانی مؤقف پر شدیدحیران ہیں، اسٹیو وٹکوف کا انکشاف

Date:

واشنگٹن: مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف  نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  اس بات پر حیران ہیں کہ ایران نے دباؤ کے باوجود پسپائی اختیار نہیں کی۔

اتوار کو دیے گئے بیان میں وٹکوف کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کو توقع تھی کہ سخت پابندیوں اور سفارتی دباؤ کے نتیجے میں ایران اپنا مؤقف تبدیل کرے گا، تاہم ایسا نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ ایران کے جوہری پروگرام پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

وٹکوف نے دعویٰ کیا کہ ایران ممکنہ طور پر جوہری بم تیار کرنے سے صرف ایک ہفتے کی دوری پر ہو سکتا ہے، تاہم انہوں نے زور دیا کہ امریکہ ایسا ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔

ایران کی جانب سے اس بیان پر فوری ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم تہران ماضی میں جوہری ہتھیار بنانے کے الزامات کی تردید کرتا رہا ہے اور اپنے پروگرام کو پرامن مقاصد کے لیے قرار دیتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی بدستور برقرار ہے اور عالمی برادری ایران امریکا جنگ کے ممکنہ نتائج کے حوالے سے تشویش کا اظہار کر رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان میں رجسٹرڈ آبادی 22 کروڑ 70 لاکھ، نادرا کی سالانہ رپورٹ جاری

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے...

ممکنہ جنگ عالمی نظام کے خاتمے کا پیش خیمہ بن سکتی ہے،ایران کا انتباہ:

تہران: ایران سے منسوب ذرائع نے خبردار کیا ہے...

افغانستان میں دہشتگرد ٹھکانوں پر پاکستان کی کارروائی، متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات

پکتیکا: افغانستان کے مختلف علاقوں میں پاکستان کی جانب...

امریکا ایران کشیدگی،آبنائے ہرمز میں ایرانی بحری میزائل کا کامیاب تجربہ

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ...