دہشتگردوں کے خلاف بلا رعایت کارروائی کا اعلان، آئی ایس پی آر کا دوٹوک مؤقف

Date:

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف ان کی موجودگی کے مقام سے قطع نظر بلا رعایت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان طالبان حکومت اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاست پاکستان اپنی خودمختاری اور شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

گزشتہ روز بنوں میں سکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے کے حوالے سے آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس کے تانے بانے افغانستان میں موجود گل بہادر گروپ سے ملے ہیں۔

ترجمان کے مطابق فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث بنوں ایک بڑے سانحے سے بچ گیا اور دہشتگردوں کے شہر میں معصوم شہریوں اور اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے ناپاک عزائم ناکام بنا دیے گئے۔

بیان کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز نے دہشتگردوں کا سراغ لگایا اور گاڑی میں سوار خودکش حملہ آور کو اگلے دستے نے بروقت روک لیا۔

تاہم شدت پسندوں نے مایوسی میں بارود سے بھری گاڑی اگلے دستے کی ایک گاڑی سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گلفراز اور سپاہی کرامت شاہ شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔ ترجمان نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکا ایران کشیدگی،آبنائے ہرمز میں ایرانی بحری میزائل کا کامیاب تجربہ

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ...

1972 کی فضائی جنگ: امریکی بی-52 بمبار طیاروں کی تباہی کی یادگار

ہنوئی: 1972 میں ویتنام جنگ کے دوران پیش آنے...

گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم (راولپنڈی اسلام آباد)کی کابینہ کی تشکیل مکمل

صدر عارف کاظمی نے اعجاز حسین کو سینئر نائب...

سانحہ ڈوڈی پورہ کو 20 سال مکمل، کشمیری شہداء کے اہلخانہ اب بھی انصاف کے منتظر

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کے مبینہ...