گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم (راولپنڈی اسلام آباد)کی کابینہ کی تشکیل مکمل

Date:

صدر عارف کاظمی نے اعجاز حسین کو سینئر نائب صدر، شفت صبا کو نائب صدر مقرر کردیا، انیتہ عزیز ویلفیئر سیکریٹری ہونگی

شفقت علی جوائنٹ سیکریٹری، ظفر علی خان، انفارمیشن سیکریٹری، آصف علی بلتی آفس سیکریٹری ہونگے، کابینہ کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم (راولپنڈی اسلام آباد) کے نو منتخب صدر سید عارف حسین کاظمی نے جنرل سیکرٹری علی شیراور فائنانس سیکرٹری اشفاق احمدکی باہمی مشاورت سے فورم کے آئین کے تحت دیگر عہدوں پر عہدیدروں کی تقرری کا کام مکمل کرکے کابینہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

کابینہ کے دیگر عہدیداروں کی تقرری کیلئے منتخب اراکین کا اجلاس صدر عارف کاظمی کی زیر صدارت ہوا جس میں ممبران کی تقرری کیلئے اہل ، باصلاحیت اور پرعزم ممبران کے ناموں پر غور کیا گیا اور اہلیت، تجربے اور صلاحیت کے حامل ممبران کو مختلف عہدے سونپے کا فیصلہ کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سید عارف حسین کاظمی صدر، اعجاز حسین سینئر نائب صدر، شفقت علی صبا نائب صدر، علی شیر جنرل سیکریٹری، اشفاق احمد فنانس سیکریٹری، شفقت علی جوائنٹ سیکریٹری، ظفر علی خا ن انفارمیشن سیکریٹری، آصف علی بلتی آفس سیکریٹری اور مس انیتہ عزیز ویلفیئر سکریٹری ہونگے۔ کابینہ جلد حلف اٹھا کر اپنی ذمہ داریاں نبھانا شروع کردے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

افغانستان میں دہشتگرد ٹھکانوں پر پاکستان کی کارروائی، متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات

پکتیکا: افغانستان کے مختلف علاقوں میں پاکستان کی جانب...

امریکا ایران کشیدگی،آبنائے ہرمز میں ایرانی بحری میزائل کا کامیاب تجربہ

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ...

1972 کی فضائی جنگ: امریکی بی-52 بمبار طیاروں کی تباہی کی یادگار

ہنوئی: 1972 میں ویتنام جنگ کے دوران پیش آنے...

سانحہ ڈوڈی پورہ کو 20 سال مکمل، کشمیری شہداء کے اہلخانہ اب بھی انصاف کے منتظر

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کے مبینہ...