دشمن کو ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،وطنِ عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا:وزیراعظم

Date:

وزیراعظم شہباز شریف نے افغان طالبان کی مبینہ جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ افواجِ پاکستان دشمن کے جارحانہ عزائم کو خاک میں ملانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اور ملک کے امن و سلامتی پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاریوں پر فخر ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں افواج قومی دفاع کے فرائض بھرپور جذبے اور عزم کے ساتھ سرانجام دے رہی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ افواجِ پاکستان مؤثر دفاعی حکمتِ عملی اور جدید پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے لیس ہیں اور کسی بھی اندرونی یا بیرونی چیلنج سے نمٹنے کی مکمل استعداد رکھتی ہیں۔

انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ وطنِ عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن کا خواہاں رہا ہے، تاہم ملکی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی اور پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ہماری تمہاری کھلی جنگ ہوگی، خواجہ آصف کا افغان طالبان رجیم کو واضح پیغام

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان...

بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج 6 جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف 2 مقدمات میں ضمانت منظور

اسلام آباد سے بڑی عدالتی پیش رفت سامنے آئی...

افغانستان میں انٹیلی جنس بیسڈ ائیر اسٹرائیکس، کالعدم ٹی ٹی پی کے 7 مراکز تباہ، 80 سے زائد دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے گزشتہ رات افغانستان...