موساد کے مبینہ ایجنٹس سعودی عرب اور قطر میں دھماکوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار، امریکی تجزیہ کار کا دعویٰ

Date:

واشنگٹن: امریکا کے قدامت پسند تجزیہ کار اور ایکٹیوسٹ ٹکر کارلسن نے دعویٰ کیا ہے کہ موساد کے مبینہ ایجنٹس کو قطر اور سعودی عرب میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ٹکر کارلسن کے مطابق گزشتہ رات دونوں ممالک کے سکیورٹی حکام نے مشترکہ یا الگ الگ کارروائیوں کے دوران مبینہ طور پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے وابستہ افراد کو حراست میں لیا۔

تجزیہ کار نے مزید دعویٰ کیا کہ گرفتار کیے گئے افراد مبینہ طور پر قطر اور سعودی عرب میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے تاکہ حساس علاقوں کو نشانہ بنایا جا سکے۔

تاہم اس حوالے سے ابھی تک متعلقہ حکومتوں، سکیورٹی اداروں یا سرکاری ذرائع کی جانب سے اس خبر کی آزادانہ تصدیق نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی گرفتار افراد کی شناخت یا تعداد سے متعلق کوئی تفصیل جاری کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related