امریکی میڈیا کا دعویٰ: روس ایران کو امریکی اہداف پر حملوں کے لیے خفیہ انٹیلیجنس فراہم کر رہا ہے

Date:

روس ایران کو امریکی اہداف پر حملوں کیلئے خفیہ معلومات دے رہا ہے: امریکی میڈیا کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران روس بالواسطہ طور پر ایران کی مدد کر رہا ہے اور اسے امریکی فوجی اہداف پر حملوں کے لیے خفیہ انٹیلیجنس فراہم کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے فراہم کی جانے والی معلومات میں امریکی جنگی جہازوں، طیاروں اور دیگر فوجی اثاثوں کی پوزیشنز شامل ہیں، جس کی وجہ سے ایران کے حملے زیادہ درست اور مؤثر ثابت ہو رہے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق جنگ کے آغاز کے بعد سے روس ایران کو مسلسل امریکی فوجی اثاثوں اور تنصیبات کی لوکیشن سے متعلق معلومات فراہم کر رہا ہے۔

ان رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے کیے جانے والے حملے انتہائی منصوبہ بندی اور درستگی کے ساتھ انجام دیے جا رہے ہیں، جبکہ امریکی فوجی تنصیبات، ریڈار سسٹمز اور کمانڈ سینٹرز ایران کے ممکنہ اہداف میں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس معاملے پر امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور محکمہ دفاع پینٹاگون نے روس کے ممکنہ تعاون پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

اسی طرح امریکہ میں موجود روسی سفارت خانے نے بھی انٹیلیجنس تعاون سے متعلق سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا۔

دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک ایسا کوئی واضح ثبوت سامنے نہیں آیا جس سے ظاہر ہو کہ چین اس تنازع میں ایران کی دفاعی مدد کر رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

کراچی: امریکی قونصل خانے پر ہنگامہ آرائی، 11 ہلاکتوں پر تحقیقات کا آغاز

کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر ہونے والی...

پنجاب حکومت کا صوبے میں پانی ذخیرہ کرنے کیلئے 17 نئے چھوٹے ڈیم بنانے کا فیصلہ

لاہور: مریم نواز کی زیر صدارت پوسٹ فلڈ انتظامات...