مجلس خبرگان رہبری نے نئے سپریم لیڈر کی تعیناتی کے حوالے باضابطہ بیان جاری کردیا،اصل ٹیکسٹ

Date:

ایران کی ماہرین کونسل نے بھاری اکثریت سے انہیں اسلامی جمہوریہ ایران کا تیسرا رہبر منتخب کیا ہے۔

اس بیان کا متن حسبِ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ایران کی شریف اور آزاد قوم پر سلام اور اللہ کی رحمتیں نازل ہوں۔

ماہرین کونسل حضرت آیت‌الله العظمی امام خامنه‌ای (قدس اللہ نفسه الزکیہ) کی شہادت اور دیگر معزز شہداء خصوصاً میناب کے شجرہ طیبه اسکول کی بہادر طالبات اور مسلح افواج کے بلند پایہ کمانڈروں کی قربانیوں پر تعزیت پیش کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کی مذمت کرتی ہے۔

اس کونسل نے رہبر معظم کی شہادت کی خبر کے فورا بعد، شدید جنگی حالات اور دشمنوں کے براہِ راست خطرات اور ماہرین کونسل کے دفاتر پر بمباری کے باوجود، جس میں کئی عملہ اور حفاظتی ٹیم کے ارکان شہید ہوئے، نظام اسلامی کے رہنما کے انتخاب اور تعین میں کوئی تاخیر نہیں کی۔

آئین اور داخلی قواعد کے مطابق اجلاس کے انعقاد کے تمام انتظامات مکمل کیے گئے تاکہ ملک میں رہبری کا خلا پیدا نہ ہو۔

قائد انقلاب کا انتخاب کرنے والی ماہرن کونسل ولی فقیہ کی اعلی حیثیت اور جمہوری اسلامی نظام میں رہبری کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے گزشتہ 47 سالہ حکمت اور عزت، آزادی اور اقتدار پر مبنی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ اس کونسل نے آج کے خصوصی اجلاس میں آئین کی شق 108 کے تحت تفصیلی جائزہ اور شرعی فریضہ کی روشنی میں آیت‌الله سیدمجتبی حسینی خامنه‌ای حفظہ اللہ کو ایران کے مقدس جمہوری اسلامی نظام کے تیسرے رہنما کے طور پر منتخب اور متعارف کرتی ہے۔

آخر میں، شق 111 کے تحت قائم عارضی کونسل کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، ملت ایران خصوصاً علمی اور علمی حلقوں کو نئے رہبر کے ساتھ بیعت اور ولایت کے محور میں اتحاد قائم رکھنے کی دعوت دی جاتی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ اپنے فضل و کرم سے ملک اور عوام پر ہمیشہ عنایت فرمائے۔

والسلام علیکم و رحمة الله و برکاته

ماہرین کونسل

18 اسفند 1404 شمسی / 9 مارچ 2026ء

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کون ہیں؟

ایران میں قیادت کی تبدیلی کے بعد سابق سپریم...

سید مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے تیسرے سپریم لیڈر منتخب

ایران میں نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کا باضابطہ...

کراچی: امریکی قونصل خانے پر ہنگامہ آرائی، 11 ہلاکتوں پر تحقیقات کا آغاز

کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر ہونے والی...