ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کون ہیں؟

Date:

ایران میں قیادت کی تبدیلی کے بعد سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے صاحبزادے سید مجتبیٰ خامنہ ای کو اسلامی جمہوریہ ایران کا نیا سپریم لیڈر منتخب کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران کی 88 رکنی مجلسِ خبرگان نے ایک اہم اور تاریخی فیصلے میں سید مجتبیٰ خامنہ ای کو ملک کا نیا رہبرِ اعلیٰ چن لیا۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران امریکا اور اسرائیل کے ساتھ شدید کشیدگی اور جنگی صورتحال کا سامنا کر رہا ہے، جبکہ سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی 28 فروری کو اسرائیلی حملے میں شہادت کو ابھی ایک ہفتہ ہی گزرا ہے۔

نئے سپریم لیڈر سید مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نمایاں مذہبی شخصیات میں شمار کیے جاتے ہیں۔ وہ ستمبر 1969 میں ایران کے شہر مشہد میں پیدا ہوئے اور آیت اللہ علی خامنہ ای کے دوسرے بیٹے ہیں۔ اگرچہ وہ عوامی سطح پر کم نظر آتے ہیں، تاہم سیاسی حلقوں میں انہیں طویل عرصے سے ایران کے اقتدار کے بااثر ترین افراد میں شمار کیا جاتا رہا ہے۔

انہوں نے 1987 میں تہران کے مدرسہ علوی سے فقہ اور اصول کی ابتدائی تعلیم حاصل کی، جبکہ ان کے اساتذہ میں آیت اللہ ہاشمی شاہرودی بھی شامل رہے۔ بعد ازاں انہوں نے 1999 میں قم کے حوزہ علمیہ سے اعلیٰ دینی تعلیم حاصل کی، جہاں انہوں نے علامہ مصباح یزدی اور دیگر ممتاز علما سے استفادہ کیا۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے کم عمری میں ہی ایران عراق جنگ کے دوران حبیب بن مظاہر بریگیڈ میں رضاکار کے طور پر خدمات انجام دیں اور کئی اہم آپریشنز میں حصہ لیا۔ پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ ان کے قریبی روابط بھی بتائے جاتے ہیں، جن کا آغاز 1980 کی دہائی میں ہوا۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای نے 2005 کے صدارتی انتخابات میں محمود احمدی نژاد کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا، تاہم اس حوالے سے ان کے مخالفین کی جانب سے سیاسی مداخلت کے الزامات بھی لگائے جاتے رہے ہیں۔

دوسری جانب ان کے سپریم لیڈر منتخب ہونے پر عالمی سطح پر ردِعمل بھی سامنے آیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فیصلے کو “ناقابل قبول” قرار دیتے ہوئے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایک کمزور شخصیت کہا، جبکہ اسرائیلی وزیر دفاع نے گزشتہ ہفتے خبردار کیا تھا کہ علی خامنہ ای کا جو بھی جانشین ہوگا وہ اسرائیل کے لیے اگلا ہدف بن سکتا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای کو اپنے والد کی پالیسیوں کے تسلسل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور ایران کی فوجی و سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ میں ان کا اثر و رسوخ خاصا مضبوط سمجھا جاتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

سید مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے تیسرے سپریم لیڈر منتخب

ایران میں نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کا باضابطہ...

کراچی: امریکی قونصل خانے پر ہنگامہ آرائی، 11 ہلاکتوں پر تحقیقات کا آغاز

کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر ہونے والی...