اطلاعات کے مطابق حکیم شہزاد نے مبینہ طور پر نویں جماعت کی ایک طالبہ سے اپنی پانچویں شادی کر لی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس معاملے پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔
اس سے قبل وہ معروف میزبان عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ دانیا شاہ سے شادی کے باعث بھی خبروں میں رہے تھے۔
رپورٹس کے مطابق حکیم شہزاد ماضی میں بھی اپنی متعدد شادیوں کی وجہ سے میڈیا کی توجہ حاصل کرتے رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ اب تک مجموعی طور پر پانچ شادیاں کر چکے ہیں۔
ان کی پہلی اہلیہ کا انتقال ہو چکا ہے جبکہ اس وقت وہ چار بیویوں کے شوہر ہیں۔ دانیہ شاہ سے ان کا ایک بیٹا بھی بتایا جاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر اور معلومات کے بعد صارفین کی جانب سے اس معاملے پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ کئی افراد نے کم عمر لڑکی سے شادی پر تنقید کی ہے جبکہ بعض نے اس معاملے کے قانونی اور سماجی پہلوؤں پر سوالات اٹھائے ہیں۔
تاہم اس خبر کے حوالے سے حکیم شہزاد کی جانب سے اب تک کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔


