صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی داخلی سلامتی اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتِ حال اور اس کے پاکستان پر ممکنہ اثرات کا بھی جائزہ لیا۔
صدرِ مملکت نے داخلی سلامتی کو مضبوط بنانے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ملک میں امن، استحکام اور قانون کی حکمرانی کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر بھی بات کی گئی۔
مزید براں، ملاقات میں قومی یکجہتی، سیاسی ہم آہنگی اور جمہوری عمل کے تسلسل کی اہمیت پر بھی گفتگو کی گئی۔


