فوری جنگ بندی کی طرف پیش قدمی کریں,چین کا پاکستان اور افغانستان پر زور

Date:

چین نے پاکستان اور افغانستان پر زور دیا ہے کہ وہ فوری جنگ بندی کی طرف پیش قدمی کریں اور اپنے اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ چین کے افغان امور کے خصوصی ایلچی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کے لیے متحرک ہیں۔

ترجمان کے مطابق وانگ یی نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی بڑھانے سے گریز کریں۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان جلد از جلد دو طرفہ مذاکرات کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کو فوری جنگ بندی کی طرف بڑھنے اور مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

ترجمان کے مطابق چین خطے میں کشیدگی کم کرنے اور پاکستان و افغانستان کے درمیان بہتر تعلقات کے فروغ کے لیے اپنا فعال کردار جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

حکیم لوہا پاڑ پھر خبروں میں، پانچویں شادی کرلی

اطلاعات کے مطابق حکیم شہزاد نے مبینہ طور پر...

کوہاٹ میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

تھانہ لاچی کی حدود میں سی ٹی ڈی اور...