امریکا آبنائے ہرمزکھلوانے کے لیے دیگر ممالک، حتیٰ کہ چین سے بھی مدد مانگنے پر مجبور ہو چکا ہے،عباس عراقچی

Date:

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز کو کھلوانے کے لیے دیگر ممالک، حتیٰ کہ چین سے بھی مدد مانگنے پر مجبور ہو چکا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خطے میں امریکا کی فراہم کردہ سکیورٹی چھتری اب کمزور ہو چکی ہے اور اس میں بے شمار خامیاں موجود ہیں، جس کے باعث یہ تحفظ دینے کے بجائے مسائل پیدا کرنے کا سبب بن رہی ہے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک کو چاہیے کہ وہ امریکا اور دیگر جارح ممالک کو اپنے علاقوں سے بے دخل کریں، کیونکہ ان کی اصل تشویش صرف اسرائیل کے مفادات کا تحفظ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز امریکا اور اس کے اتحادیوں کے علاوہ دیگر تمام ممالک کے لیے کھلی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق امریکا نے جمعے کے روز راس الخیمہ اور دبئی کے قریب سے حملے کیے جبکہ پڑوسی ممالک کی سرزمین سے ہائی موبیلیٹی راکٹ سسٹمز بھی داغے جا رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related