بھارتی نوجوانوں کو نوکریوں کا جھانسہ دے کر روس بھیجا گیا،وہاں انہیں جنگی محاذوں پر دھکیل دیا گیا،ٹائمز آف انڈی

Date:

بھارتی جریدے ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی نوجوانوں کو نوکریوں کے جھانسے دے کر روس بھیجا گیا اور وہاں انہیں جنگی محاذوں پر دھکیل دیا گیا۔

بھارتی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان سمرجیت سنگھ روس میں جنگ لڑتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔ سمرجیت سنگھ 2025 میں اعلیٰ تعلیم اور بہتر روزگار کی تلاش میں روس گئے تھے، تاہم چند ماہ بعد ہی خاندان سے ان کا تمام رابطہ منقطع ہو گیا۔

سمرجیت سنگھ کے اہلِ خانہ نے کئی ماہ تک بھارتی سرکاری اداروں اور وزارت خارجہ سے مدد کے لیے متعدد اپیلیں کیں، لیکن کسی قسم کی معاونت فراہم نہیں کی گئی۔ سمرجیت سنگھ کے والد نے کہا کہ بیٹے سے رابطہ کی ہر ممکن کوشش کی، مگر کسی نے ہماری مدد نہیں کی۔

بھارتی وزارت خارجہ نے گزشتہ دسمبر میں تسلیم کیا تھا کہ 202 بھارتی شہری روسی فوج میں بھرتی ہوئے، جن میں 26 ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 7 لاپتہ ہیں۔

ماہرین کے مطابق مودی حکومت نے روس سے اسٹریٹجک قربت اور سستے تیل کے مفادات کے لیے بھارتی نوجوانوں کی زندگیاں داؤ پر لگا دی ہیں۔ روزگار کے جھانسے سے نوجوانوں کو بیرونِ ملک بھیج کر جنگی محاذوں تک پہنچانا مودی سرکار کی سنگین پالیسی ناکامی اور بے حسی کو ظاہر کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سمرجیت سنگھ کا واقعہ محض ایک فرد کی موت نہیں، بلکہ نااہل مودی حکومت کی اندرونی معاشی کمزوری اور ناکام سفارت کاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ٹرمپ جیسے بے وقوف نے ایران جنگ میں تباہی پیدا کر دی،ڈونلڈ ٹرمپ کی بھتیجی کا بیان

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ کی بھتیجی میری ٹرمپ نے اپنے...

شہادت سے قبل علی لاریجانی نے سید علی خامنہ ای کو کیا پیغام دیا، رہبر کا جواب لاجواب

ایران کے سیکریٹری برائے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل علی...

ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو قتل کرنےکی دھمکی دی

ایران کی  پاسداران انقلاب فورس  نے جاری جنگ کے...

میزائل دفاعی نظام کےانٹر سیپٹرز ختم ہو رہے ہیں، اسرائیل نے امریکا کو بتادیا

خبر رساں ویب سائٹ سِمافور نے ہفتہ کو اپنی...