دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تعصب کے خاتمے کی ضرورت ہے اور اسلام امن، ہمدردی اور انصاف کا دین ہے،صدرِ مملکت آصف علی زرداری

Date:

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اسلاموفوبیا کے تدارک کے عالمی دن کے موقع پر اہم پیغام جاری کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تعصب کے خاتمے کی ضرورت ہے اور اسلام امن، ہمدردی اور انصاف کا دین ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلام کو انتہا پسندی سے جوڑنا لاعلمی کی عکاسی ہے۔

صدر زرداری نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ نفرت انگیز جرائم کے خلاف قانونی تحفظ مضبوط کرے اور اظہارِ رائے کی آزادی کو نفرت پھیلانے کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔ انہوں نے مذہبی تنوع کے احترام اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت بھی اجاگر کی۔

صدر مملکت نے کرائسٹ چرچ سانحہ کو انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑنے والا واقعہ قرار دیا اور کہا کہ پاکستان اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی فورمز پر مسلسل آواز بلند کرتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی معاشروں کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، تاہم مسلمانوں کے خلاف تعصب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے تحفظ کو متاثر کرتا ہے۔

صدر زرداری نے پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق اور مواقع فراہم کرنے پر زور دیا اور بتایا کہ نیشنل کمیشن فار مائنارٹیز رائٹس ایکٹ 2025 نافذ کیا جا چکا ہے جبکہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے آزاد نیشنل کمیشن بھی قائم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تعصب کے خاتمے اور مکالمے کے فروغ کے لیے مل کر کام کرے کیونکہ مذہبی عقائد کا احترام اور مساوی قانونی تحفظ عالمی ذمہ داری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

حکیم لوہا پاڑ پھر خبروں میں، پانچویں شادی کرلی

اطلاعات کے مطابق حکیم شہزاد نے مبینہ طور پر...

کوہاٹ میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

تھانہ لاچی کی حدود میں سی ٹی ڈی اور...