ایران میں جنگ کے اثرات برطانیہ کی معیشت پر شدید، ایک لاکھ سے زائد افراد بیروزگار ہونے کا خدشہ

Date:

لندن سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ایران میں جاری جنگ کے برطانیہ کی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک لاکھ سے زائد افراد کے بیروزگار ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ رواں برس دو مرتبہ شرح سود میں کمی سے معیشت کو سہارا دینے کی توقع کی جا رہی تھی، لیکن اب یہ امیدیں دم توڑنے لگی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں بیروزگاری کی شرح پہلے ہی پانچ سال کی بلند ترین سطح 5.2 فیصد پر پہنچ چکی ہے اور اگر جنگ تین ماہ تک جاری رہی تو یہ شرح 5.5 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔

ماہر اقتصادیات کیمز اسمتھ نے کہا کہ جنگ کے دوران توانائی کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے باعث اداروں کے کارکنان چھٹی پر جا سکتے ہیں، جبکہ کمپنیوں کے مالکان نئی بھرتیاں روکنے پر مجبور ہو جائیں گے، جس سے معیشت پر مزید دباؤ پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کی بڑھتی قیمتیں اور پیداواری سرگرمیوں میں کمی کاروباری ماحول کو متاثر کریں گی اور اس کے اثرات روزگار کے شعبے پر براہ راست مرتب ہوں گے۔

تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر موجودہ صورتحال برقرار رہی تو برطانیہ میں معاشی بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے اور حکومت کو فوری اقتصادی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بیروزگاری کی شرح میں اضافے کو روکا جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

برطانوی وزیراعظم کا اعلان: ایران کے خلاف جنگ میں برطانیہ حصہ نہیں لے گا

لندن سے موصولہ رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم سر...

دوسری ویڈیو پر اے آئی شبہ کے بعد نیتن یاہو کی زندہ ہونے کا ثبوت دینے کے لیے نئی ویڈیو جاری

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اپنے زندہ ہونے کا...

وزیراعظم نے وفاقی سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ کی ادائیگی کا فیصلہ کر لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سرکاری ملازمین کو عید...