دوسری ویڈیو پر اے آئی شبہ کے بعد نیتن یاہو کی زندہ ہونے کا ثبوت دینے کے لیے نئی ویڈیو جاری

Date:

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اپنے زندہ ہونے کا ثبوت دینے کے لیے ایک اور ویڈیو جاری کرنا پڑ گئی۔ سوشل میڈیا پر ان کے ایرانی حملوں میں ہلاک ہونے کی خبریں پھیلنے کے بعد 12 مارچ کو نیتن یاہو نے ایران کے سپریم لیڈر کو دھمکی آمیز پیغام دیتے ہوئے ایک ویڈیو بیان جاری کیا، جس میں ان کے ہاتھوں میں بظاہر چھ انگلیاں نظر آئیں، جس کی وجہ سے صارفین نے اس ویڈیو کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) سے تیار شدہ قرار دیا۔ اس ویڈیو کے بعد افواہوں میں شدت آگئی اور اسرائیلی سکیورٹی میٹنگ اور میڈیا بریفنگ میں نیتن یاہو کی غیر موجودگی نے افواہوں کو مزید بڑھا دیا۔

اس کے جواب میں نیتن یاہو نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ کیفے سے کافی پیتے ہوئے نظر آئے اور عبرانی زبان میں اپنے مرنے کی افواہوں کو مسترد کیا۔ اس ویڈیو میں انہوں نے اپنے دونوں ہاتھ بھی دکھائے تاکہ واضح ہو کہ ان کی کل دس انگلیاں موجود ہیں، تاہم صارفین نے کافی کے کپ، ہاتھ ہلانے اور کافی کی سطح میں تبدیلی نہ ہونے جیسے پہلوؤں پر سوالات اٹھائے۔ شکوک کے بعد نیتن یاہو نے اپنی ایکس اکاؤنٹ پر تیسری ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں وہ کسی تفریحی مقام پر موجود ہیں اور وہاں موجود لوگوں سے ملاقاتیں کرتے ہوئے نظر آئے، تاکہ اپنی موجودگی اور صحت کا واضح ثبوت دیا جا سکے۔ اس واقعے نے سوشل میڈیا پر زبردست بحث کو جنم دیا اور نیتن یاہو کی موجودگی اور صحت پر لوگوں کی دلچسپی کو بڑھا دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

برطانوی وزیراعظم کا اعلان: ایران کے خلاف جنگ میں برطانیہ حصہ نہیں لے گا

لندن سے موصولہ رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم سر...

وزیراعظم نے وفاقی سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ کی ادائیگی کا فیصلہ کر لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سرکاری ملازمین کو عید...