امریکا کے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے ڈائریکٹر نے ایران کے خلاف جنگ پر اختلافات کے باعث استعفیٰ دے دیا

Date:

واشنگٹن: امریکا کے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے ڈائریکٹر جو کینٹ نے ایران کے خلاف جنگ کی مخالفت کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

جو کینٹ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ وہ ضمیر کے مطابق ایران کے خلاف جاری جنگ کی حمایت نہیں کر سکتے کیونکہ ان کے نزدیک ایران امریکا کے لیے فوری خطرہ نہیں تھا اور یہ جنگ اسرائیل اور اس کی بااثر امریکی لابی کے دباؤ کے نتیجے میں شروع کی گئی۔

انہوں نے اپنے استعفے میں مزید لکھا کہ اسرائیلی حکام نے امریکا کو اس تنازع میں شامل کرنے کے لیے مس انفارمیشن کی مہم چلائی اور ایران پر حملے کے حق میں پیش کیے جانے والے دلائل اور فوری کامیابی کے دعوے انہیں 2003 کی عراق جنگ سے قبل کی صورتحال کی یاد دلاتے ہیں۔

جو کینٹ نے بتایا کہ خود وہ عراق جنگ میں شامل رہ چکے ہیں اور ان کی اہلیہ شینن کینٹ شام میں ایک کارروائی کے دوران ہلاک ہو گئی تھیں، اس لیے ایک ایسے شخص کے طور پر جس نے 11 مرتبہ جنگی خدمات انجام دی ہیں، وہ نئی نسل کو ایسی جنگ میں بھیجنے کی حمایت نہیں کر سکتے جو امریکی عوام کے مفاد میں نہ ہو اور جس کی قیمت انسانی جانوں کی صورت میں ادا کرنی پڑے۔

ان کا موقف واضح ہے کہ امریکا کو غیر ضروری تنازعات میں شامل نہ ہونا چاہیے اور جنگی فیصلے ضمیر اور عوامی مفاد کے مطابق ہونے چاہئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related