مشرق وسطیٰ میں جنگ کے پیش نظر، چین نے ایران، اردن، لبنان اور عراق کے لیے ہنگامی انسانی امداد کا اعلان کر دیا

Date:

چین نے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران ایران، اردن، لبنان اور عراق کے لیے ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کا مقصد متاثرہ عوام کی مشکلات کو کم کرنا اور خطے میں بڑھتے انسانی بحران پر قابو پانا ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ چین خطے میں انسانی بحران پر تشویش رکھتا ہے اور متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔

وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ چین جنگ بندی اور خطے میں امن قائم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ انسانی بحران کو روکنے کے لیے ترجیحی اقدامات کیے جائیں۔

مزید کہا گیا کہ مذاکرات اور سفارتکاری ہی خطے کے مسائل کا واحد اور مؤثر حل ہیں، اور یہ واحد راستہ ہے جس سے پائیدار امن اور استحکام ممکن ہے۔

اس اقدام سے نہ صرف متاثرہ ممالک کی فوری مدد ممکن ہوگی بلکہ عالمی برادری میں چین کے مثبت کردار اور ہمدردانہ موقف کی بھی عکاسی ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related