ایران میں صہیونی موساد کے مبینہ جاسوس کو سزائے موت دے دی گئی

Date:

ایران میں اسرائیلی  خفیہ ایجنسی  موسادکے مبینہ جاسوس کو سزائے موت دے دی گئی۔ سرکاری بیان کے مطابق کوروش کیوانی نامی شخص کو تمام قانونی کارروائیاں مکمل ہونے اور سپریم کورٹ کی توثیق کے بعد پھانسی دی گئی۔

حکام کے مطابق مذکورہ شخص پر الزام تھا کہ وہ موساد کے اہلکاروں کو ملک کے حساس مقامات کی تصاویر اور اہم معلومات فراہم کر رہا تھا۔ تفتیش کے دوران اسے ایک منظم جاسوسی نیٹ ورک کا حصہ قرار دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ملزم کو رواں سال 16 جون کو گرفتار کیا گیا تھا، جب سپاہ پاسداران انقلاب کی انٹیلیجنس تنظیم نے ساوجبلاغ شہر کے ایک ولا میں کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لیا۔

گرفتاری کے وقت اس کے قبضے سے 30 ہزار یورو نقدی، ایک پک اپ گاڑی، موٹر سائیکل، اور سیٹلائٹ کے ذریعے رابطے کے جدید اور پیچیدہ جاسوسی آلات بھی برآمد کیے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی 12 روزہ جنگ کے چوتھے دن عمل میں آئی، جسے ملکی سلامتی کے لیے ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستانی جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز کھلی، ایران کی وضاحت

کراچی میں ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ ...

ایران پر حملہ درست فیصلہ تھا، ہم اپنے شیڈول سے آگے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا کے...

علی لاریجانی کی شہادت پر پاسدارانِ انقلاب کا سخت ردعمل، خون رائیگاں نہ جانے دینے کا عزم

تہران سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب ...

ایران کے خلاف کارروائی ضروری تھی، خطے سے فوری انخلا نہیں ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکا کے صدر...