خدا کا بندہ خدا سے جا ملا، ایران کے نیشنل سکیورٹی کونسلکے سربراہ ڈاکٹر علی لاریجانی اسرائیلی حملےمیں شہید ہو گئے

Date:

ایران نے اپنے سیکیورٹی چیف کی شہادت کی تصدیق کر دی۔،عرب میڈیا کے مطابق ایرانی حکام نے علی لاریجانی کے بیٹے مرتضیٰ بھی والد کے ساتھ شہیدہو چکے ہیں۔

اس سے پہلے علی لاریجانی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ہاتھ سے لکھا پیغام جاری کیا گیا تھا جس میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا تھا۔ اسرائیل نے گزشتہ روز ایران کی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کو نشانہ بنانےکا دعویٰ کیا تھا۔

 شہید علی لاریجانی عراق کے شہر نجف میں پیدا ہوئے،  ایران کی پاسداران انقلاب میں شمولیت کے بعد انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے اندر نمایاں مقام حاصل کیا،  وہ ایران کی داخلی سیاست، پارلیمنٹ اور خارجہ پالیسی میں طویل عرصے سے بااثر کردار ادا کرتے رہے۔

علی لاریجانی انقلابِ ایران کے بعد ابھرنے والی اہم سیاسی شخصیات میں شامل تھے، علی لاریجانی ایران کے طاقتور مذہبی و سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے تھے، وہ  صدارتی سیاست میں بھی سرگرم رہے، متعدد بار صدارتی انتخابات میں بھی اہم امیدوار رہے۔

شہید علی لاریجانی نے بطور اسپیکر پارلیمنٹ 12 سال تک مجلسِ شورٰی کی قیادت کی، علی لاریجانی ایرانی اسٹیبلشمنٹ کے اہم پالیسی سازوں میں شمار ہوتے  تھےجبکہ وہ 2008 سے 2020 تک ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر رہے۔

علی لاریجانی شہیدعلی خامنہ ای کےقریبی اور قابلِ اعتماد ساتھی تھے اور ایران کے چیف نیوکلیئر مذاکرات کار بھی رہے۔

علی لاریجانی نے یورپی طاقتوں کے ساتھ حساس جوہری مذاکرات میں کلیدی کردار ادا کیا اور وہ خطے اور مغربی ممالک کے ساتھ سفارتی توازن کی پالیسی کے حامی تھے۔

علی لاریجانی نے تہران کی شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سے تعلیم حاصل کی ، فلسفے میں پی ایچ ڈی اور علمی ونظریاتی پس منظر رکھتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران کے خلاف کارروائی ضروری تھی، خطے سے فوری انخلا نہیں ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکا کے صدر...

پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگز کے نئے کپتان کے طور پر مارنس لبوشین کا اعلان

کراچی: آسٹریلوی کرکٹر مارنس لبوشین کو پاکستان سپر لیگ...