علی لاریجانی کی شہادت پر پاسدارانِ انقلاب کا سخت ردعمل، خون رائیگاں نہ جانے دینے کا عزم

Date:

تہران سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب  نے ممتاز رہنما اور ایرانی سپریم  نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ  علی لاریجانی کی شہادت پر شدید ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عظیم شہدا کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا۔

ترجمان سپاہ کے بیان میں کہا گیا کہ شہید علی لاریجانی ایک غیر معمولی شخصیت، گہرے مفکر اور انقلابی رہنما تھے جن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق شہید کا خون قوم کے لیے عزت، طاقت اور بیداری کا ذریعہ بنے گا اور دیگر شہدا کی طرح ان کی قربانی بھی ایک نئے عزم کو جنم دے گی۔

بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ علی لاریجانی اور دیگر شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور اس کے اثرات جلد سامنے آئیں گے۔

یاد رہے کہ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی حالیہ حملوں میں شہید ہوگئے تھے، جن کے بارے میں ایرانی حکام نے باضابطہ تصدیق بھی کر دی ہے۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان حملوں میں ان کے بیٹے مرتضیٰ بھی شہید ہوئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق علی لاریجانی کو مشرقی تہران میں نشانہ بنایا گیا، جہاں وہ اپنی بیٹی سے ملاقات کے لیے گئے ہوئے تھے۔ اس واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے اور صورتحال انتہائی حساس ہو چکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران میں صہیونی موساد کے مبینہ جاسوس کو سزائے موت دے دی گئی

ایران میں اسرائیلی  خفیہ ایجنسی  موسادکے مبینہ جاسوس کو...

پاکستانی جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز کھلی، ایران کی وضاحت

کراچی میں ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ ...

ایران پر حملہ درست فیصلہ تھا، ہم اپنے شیڈول سے آگے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا کے...

ایران کے خلاف کارروائی ضروری تھی، خطے سے فوری انخلا نہیں ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکا کے صدر...