فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق امریکی بی ون بی لانسر بمبار طیارہ ایران پر مبینہ حملے کے بعد برطانیہ واپس پہنچ گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یورپی ممالک نے امریکی طیارے کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔ فرانس، پرتگال اور سپین نے امریکی بمبار کے لیے فضائی حدود بند رکھیں، جس کے باعث طیارے کو طویل راستہ اختیار کرنا پڑا۔
فلائٹ ٹریکنگ ذرائع کے مطابق امریکی طیارہ Mediterranean Sea اور Atlantic Ocean کے اوپر سے گزرتے ہوئے اپنی منزل تک پہنچا۔
یاد رہے کہ حالیہ کشیدہ صورتحال کے باعث یورپی ممالک نے امریکی جنگی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود محدود یا بند کر رکھی ہیں، جس سے خطے میں بڑھتی سفارتی دوریوں کی نشاندہی ہوتی ہے۔


