واشنگٹن: امریکی خفیہ ایجنسی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق تجزیہ کار لیری جانسن نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل اب ایرانی میزائلوں کو روکنے کی مکمل صلاحیت نہیں رکھتے۔
اپنے بیان میں لیری جانسن نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کے پاس ایسے دفاعی میزائل موجود نہیں رہے جو ایرانی بیلسٹک اور کروز میزائلوں کو مؤثر طریقے سے روک سکیں۔ ان کے مطابق یہ ایک حقیقت ہے کہ ایران نے خطے میں امریکی ریڈار سسٹمز کو جام کر دیا ہے، جس کے باعث ابتدائی وارننگ کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ سعودی عربیہ ، قطر، بحریناور اردن میں موجود امریکی ریڈار سسٹمز کو متاثر کیے جانے کے بعد اسرائیل کی دفاعی نگرانی کمزور ہو گئی ہے۔
لیری جانسن کے مطابق اس صورتحال کے نتیجے میں ایران اب اسرائیل کے اندر کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ اسے فضائی دفاعی نظام کی مؤثر مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ تاہم اس دعوے پر آزاد ذرائع سے تصدیق سامنے نہیں آئی۔


