امریکی محکمہ دفاع نے ایران جنگ کیلئے 200 ارب ڈالر سے زائد بجٹ کی درخواست کردی

Date:

امریکی محکمہ دفاع  پینٹاگون نے ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں 200 ارب ڈالر سے زائد اضافی بجٹ کی منظوری کے لیے وائٹ ہاؤس کو باضابطہ درخواست ارسال کر دی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق یہ انکشاف ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر رکن نے کیا، جس میں کہا گیا کہ ایران کے حوالے سے ممکنہ جنگی اخراجات میں اضافے کے باعث مزید فنڈز کی ضرورت پیش آئی ہے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق چک شمر نے اس بھاری مالی مطالبے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے بے ہودہ اور ناقابلِ قبول قرار دیا ہے، اور حکومت سے وضاحت طلب کی ہے کہ اتنی بڑی رقم کیوں درکار ہے۔

دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کسی بھی مقام پر فوج بھیجنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا کوئی فیصلہ ہوتا تو وہ اس کا برملا اعلان نہ کرتے، تاہم فی الحال ایسی کوئی صورتحال نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ تیل اور گیس کی قیمتوں کو کم رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related