ایرانی حملہ اسرائیل میں تباہی، حیفا کی آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی

Date:

اسرائیلی شہر حیفا میں ایک پاور پلانٹ پر ایرانی میزائل حملے کے بعد شہر میں بجلی کی فراہمی شدید متاثر ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے نتیجے میں پاور اسٹیشن کو نقصان پہنچا جس سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل یا متاثر ہوئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فوری طور پر کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔

ایرانی  پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ حیفا کے بجلی گھر کو نشانہ بنایا گیا، اور یہ کارروائی جنوبی پارس گیس فیلڈ پر ہونے والے حملے کے ردعمل میں کی گئی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ میزائل حملوں کے دوران گرنے والے ملبے کے باعث پاور اسٹیشن کو نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں شہر کے مختلف حصوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں بحالی کا عمل جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related