ایران کے سپاہ پاسداران کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کی ایرو اسپیس فورسز نے ایرانی فضاؤں میں داخل ہونے والے امریکی جدید ترین ففتھ جنریشن اسٹیلتھ جنگی طیارے ایف پینتیس کو مار گرایا ہے
ادھرامریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دعویٰ کیا ہےکہ ایران کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنائے جانے کے بعد ایک ایف 35 اسٹیلتھ طیارے نے مشرق وسطیٰ کے امریکی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطاق ذرائع نے بتایا ہےکہ ایک ایف 35 لڑاکا طیارے کو جسے بظاہر ایران کی فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، مشرق وسطیٰ میں امریکی فضائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے ترجمان کیپٹن ٹم ہاکنز نے بتایا کہ یہ پانچویں نسل کا اسٹیلتھ طیارہ ایران کے اوپر ایک جنگی مشن پر پرواز کر رہا تھا جب اسے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، ان کے مطابق طیارہ بحفاظت اترگیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
ایران نے طیارے کو نشانہ بنانے کی تصدیق کردی اور ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ مبصرین اس کو ایران کی اہم کامیابی اور امریکا کو سخت دھچکا قرار دے رہے ہیں، یہ طیارہ پہلی بار نشانہ بنا ہے۔


