مذہبی جذبات کو ملک میں تشدد بھڑکانے کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی علما سے خطاب

Date:

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے راولپنڈی میں اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء سے ملاقات کی، جس میں قومی سلامتی اور معاشرتی ہم آہنگی میں علماء کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل نے اتحاد، برداشت اور قومی یکجہتی کے فروغ میں علماء کے کلیدی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ غلط معلومات، فرقہ وارانہ بیانیے اور بیرونی سرپرستی میں ہونے والی تخریبی کوششوں کا مؤثر مقابلہ ضروری ہے۔

انہوں نے آپریشن "غضب للحق” کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان اپنی سرزمین کے خلاف دہشتگردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کے خلاف جہاں کہیں بھی ہوں، درست اور انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ ساتھ ہی انہوں نے افغان طالبان پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکیں۔

فیلڈ مارشل نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی اور علماء پر زور دیا کہ وہ قومی اتحاد کو مضبوط بنانے اور انتہاپسندی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ مذہبی جذبات کو تشدد بھڑکانے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور کسی دوسرے ملک میں پیش آنے والے واقعات کو بنیاد بنا کر پاکستان میں بدامنی پھیلانا ناقابلِ قبول ہے۔

ملاقات میں شریک علماء نے امن و استحکام کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے مذہب کے نام پر تشدد کی شدید مذمت کی اور ملک میں امن قائم کرنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related