ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

Date:

عید الفطر پر ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں علما کرام نےامت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحا لی کیلئے دعائیں کروائی،

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عید الفطر کی مرکزی نماز فیصل مسجد میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی جبکہ لاہور کی بادشاہی مسجد میں اور کراچی کی مختلف مساجد میں عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔

صوبائی دار الحکومت کوئٹہ پشاور ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی مساجد اور کھلی جگہوں پر نماز عید کے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں ہزاروں اہل ایمان نے نماز ادا کرکے اللہ کے حضور شکر بجالایا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے نمازعید زرداری ہاؤس نوابشاہ میں ادا کی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں نماز عید ادا کی، نمازعید کی ادائیگی کے بعد بلاول بھٹو زرداری شہریوں سے گھل مل گئے، عید ملے اور مصافحہ بھی کیا۔

گورنر سندھ نہال ہاشمی نے عید کی نماز گورنر ہاؤس میں ادا کی جبکہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں نماز عید پڑھی۔ مولانا فضل الرحمان نے ڈی آئی خان کے علاقے عید الخیل میں عید الفطر کی نماز پڑھائی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران نے اسرائیل کا ایف 16 طیارہ تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا،طیارے کو وسطی ایران میں نشانہ بنایا گیا۔

تہران: ایرانی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کرم کا دورہ عیدجوانوں کے ساتھ منائی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی...

ہم پر جنگ مسلط کی گئی، جب تک ضروری ہوگا اپنی حفاظت جاری رکھیں گے: ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیرخارجہ سیدعباس عراقچی نے کہا ہےکہ یہ...