ہم پر جنگ مسلط کی گئی، جب تک ضروری ہوگا اپنی حفاظت جاری رکھیں گے: ایرانی وزیر خارجہ

Date:

ایران کے وزیرخارجہ سیدعباس عراقچی نے کہا ہےکہ یہ جنگ ایران پر مسلط کی گئی ہے، ہم اپنی دفاعِ میں جوابی  اقدامات کر رہےہیں، جب تک ضروری ہوگا ہم اپنی حفاظت جاری رکھیں گے۔

 جاپانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کاکہنا تھا لگتا نہیں کہ امریکا اپنی جارحیت ختم کرنےکےلیےتیارہے، امریکا، اسرائیل کے ساتھ جنگ کے خاتمےکے لیے صرف جنگ بندی کافی نہیں ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ ہم امریکا سے مذاکرات کر رہے تھے جب امریکا اوراسرائیل نے ہم پرحملہ کیا، امریکی و اسرائیلی اقدام غیر قانونی، بلاجواز اور بلااشتعال جارحیت کا عمل تھا،

جنگ بندی مسترد کرتے ہوئے سید عباس عراقچی نے کہا کہ ہمیں جنگ بندی قبول نہیں کیونکہ ہم گزشتہ سال والا منظرنامہ دوبارہ دہرانےکے حق میں نہیں ہیں، جنگ کو مکمل اور مستقل طور پر ختم ہونا چاہیے، اس بات کی ضمانت ہونی چاہیے کہ یہ صورتحال دوبارہ پیدا نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا آبنائے ہرمز گزرگاہ کھلی ہوئی ہے، ہم نے بند نہیں کی، آبنائے ہرمز صرف دشمنوں سے تعلق رکھنے والے جہازوں کے لیے بندہے، آبنائے ہرمز ان ممالک کے لیے بند ہے جو ہم پر حملے کر رہے ہیں، دوسرے ممالک کے جہاز آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں، رابطہ کرکےہم سےبات کرنے والےممالک کو آبنائے ہرمز کا محفوظ راستہ دینےکو تیار ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران نے اسرائیل کا ایف 16 طیارہ تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا،طیارے کو وسطی ایران میں نشانہ بنایا گیا۔

تہران: ایرانی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کرم کا دورہ عیدجوانوں کے ساتھ منائی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی...

ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

عید الفطر پر ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں...