گزشتہ رات اسرائیل کے لیے ایک نہایت مشکل شام تھی، نیتن یاہو

Date:

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے جنوبی اسرائیل کے شہروں دیمونا اور عراد پر ایران کے جوابی میزائل حملوں کے بعد صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ یہ اسرائیل کے لیے ایک نہایت مشکل شام تھی، تاہم اس کے باوجود دشمن کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی کیونکہ یہ ملک کے مستقبل کی جنگ ہے۔

دوسری جانب ایرانی حملوں کے بعد اسرائیل میں ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے پورے ملک میں تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔ اسرائیلی وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ اتوار اور پیر کو تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی اور کسی بھی فرد کو جسمانی طور پر تعلیمی اداروں میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق ایران کے میزائل حملوں نے جنوبی اسرائیل کے شہروں دیمونا اور عراد میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، جہاں کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ مختلف اطلاعات کے مطابق ان حملوں میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایران نے نطنزجوہری تنصیب پر ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں کے ردعمل میں دیمونا میں قائم ایٹمی مرکز کو نشانہ بنایا، جہاں یکے بعد دیگرے دو میزائل حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے۔

اسی دوران جنوبی شہر عراد پر بھی ایرانی میزائلوں کی بارش کی گئی، جہاں اسرائیلی میڈیا نے 6 ہلاکتوں اور 100 سے زائد زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related