مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے اثرات کے باعث India میں گیس کی قیمتوں میں غیر معمولی اور ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس نے ملکی معیشت اور روزمرہ زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔
برطانوی جریدے The Economist کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں گیس کی قیمتیں اس حد تک بڑھ چکی ہیں کہ مختلف شہروں میں ریسٹورنٹس گیس کی عدم دستیابی کے باعث بند ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کھاد بنانے والی فیکٹریاں اور گیس پر انحصار کرنے والے دیگر صنعتی یونٹس بھی اپنی سرگرمیاں روکنے پر مجبور ہیں، جس سے صنعتی پیداوار متاثر ہو رہی ہے۔
اس کے علاوہ کئی بڑے شہروں میں عوام کو گیس سلنڈرز کے حصول کے لیے طویل قطاروں میں کھڑا ہونا پڑ رہا ہے، جس سے عوامی مشکلات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔


