پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے لیے کمنٹری پینل کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں عالمی اور مقامی کرکٹ کے معروف نام شامل کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پینل میں سابق کپتان Wasim Akram، Ramiz Raja، مائیک ہیسمین، نک نائٹ اور جے پی
ڈومینی سمیت متعدد بین الاقوامی کمنٹیٹرز شامل ہیں۔
دیگر غیر ملکی اور مقامی ماہرین میں عروج ممتاز، بازید خان، ڈومینک کورک، مارک بوچر، کارلوس بریتھ ویٹ، سکندر بخت، لیزا ستھالیکر، گریگ بلیویٹ، مارٹن گپٹل، عامر سہیل اور اختر علی خان شامل کیے گئے ہیں۔
اردو کمنٹری پینل میں طارق سعید، Shoaib Malik، Sana Mir، سلمان بٹ، مرینہ اقبال، شاہ فیصل اور ایاز محمد کو شامل کیا گیا ہے۔
جبکہ پی ایس ایل 11 کے پریزنٹرز میں نیرولی میڈوز، Zainab Abbas، جیس کرو اور سکندر بخت شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا اور یہ ٹورنامنٹ 3 مئی تک کراچی اور لاہور میں کھیلا
جائے گا۔


